عید کے اجتماعات میں عوام کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،سید ناصر شاہ

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید کے اجتماعات میں عوام کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزرا اورمنتخب نمائندوں کو وزیراعلی نے اپنے علاقوں میں جانے سے روک دیا ہے، جوجہاں ہیں وہیں رہیں گی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات میں بھی کورونا ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھے جائیں گے جبکہ برآمدات پر مبنی صنعتی یونٹس بھی عید کی چھٹیوں میں کام کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، مرتضی وہاب، چیف سیکریٹریز، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ ویکسین لگوائیں، خود بھی محفوظ رہیں اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ بنائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آکسیجن کی کمی کوکم کرنے کے لیے اہم ہسپتالوں میں پلانٹ لگارہے ہیں۔ناصر شاہ بتایا کہ ‘کراچی، سکھر، جامشورو اور لاڑکانہ میں پلانٹ لگائیں گی’۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے دنوں میں سی ویوسمیت عوام کسی تفریحی مقام کارخ نہ کریں سخت فیصلے عوام کی بھلائی کے لیے کررہے ہیں’۔انہوںنے کہا کہ ‘اس عید پر چھٹیاں زیادہ دی گئی ہیں، ہمیں گزشتہ سال کی طرح نہیں کرنا، گزشتہ سال عید کے بعد زیادہ کیسز آگئے تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔