لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی

صوبائی دارلحکومت لاہور میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے باعث کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی،تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ہوگئی۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 16 اموات ہوگئیں جبکہ مزید 1 ہزار 49 نئے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ہوگئی ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1130 مریض داخل ہوئے جن میں 709 کنفرم مریض اور421 مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں، اسی طرح 260 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

خیال رہے کہ ملک بھر میں اس کورونا سے مجموعی طور پر صحت یاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہوگئی۔
پاکستان بھر میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس نے مزید 79 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18149 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا نے مجموعی طور پر 8 ہزار 572 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھادیے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 667، خیبرپختونخوا 3 ہزار 392، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 953 ہے، جن میں سے 5 ہزار 377 کی حالت تشویش ناک ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔