محبت کیا ہے؟ 

عبدالصمد

میرے مطابق محبت ایک احساس ہے، جو انسان کو سنوار بھی سکتا ہے اور بگاڑ بھی سکتا ہے۔ اصل میں ہر انسان مختلف ہوتا ہے، اس کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں، سوچ مختلف ہوتی ہے، چیزوں کو دیکھنے کا اپنا ایک منفرد طریقہ اور سلیقہ ہوتا ہے۔ ہر کوئی اپنے پاس اس موضوع کے بارے میں مختلف نظریات رکھتا ہے۔
کچھ اسے سب کچھ مانتے ہیں، کچھ اسے ٹائم پاس مانتے ہیں، ایک جائے گا/ گی تو دوسرا یا دوسری آ جائے گا/ آجائے گی۔
محبت میرے نزدیک ایک امانت بھی ہے اور عبادت بھی، ۔جس میں نہ تو شرک ہونا چاہئے نہ ہی خیانت۔ ایسا بھی ہرگز نہیں ہے کہ پسند کی شادياں ہی ہمیشہ کامیاب اور تاحیات چلتی ہیں، اور ایسا بھی نہیں ہے کہ ارینج شادياں ہی بہترین حل ہے۔
میں نے جتنی بھی زندگی عقل کے ساتھ گزاری ہے اس میں زیادہ تر والدین کی مرضی والی شادياں ہی کامیاب اور تاحیات چلتی دیکھی ہیں۔ اور کئی پسند کی شادياں بھی کامیاب دیکھی ہیں لیکن اکثر جھگڑے، بے سکونی اور تو تو میں میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں میں ہی دیکھی ہیں۔
نہ تو خوبصورت چہرہ یہ ضمانت دیتا ہے کہ سامنے والا دل کا اچھا ہے نہ ہی اس کی دولت۔ خوبصورتی کبھی بھی چیز یا شخص میں نہیں ہوتی، خوبصورتی دیکھنے والے کی نظر میں ہوتی ہے۔ اس کا ثبوت یہ کہ لازمی نہیں جو جوتا یا چوڑیاں یا کپڑے یا کھانے آپ کو پسند ہوں وہ دوسرے کو بھی پسند ہوں۔ کسی کو سردی اچھی لگتی ہے تو کسی کو بہار۔۔۔۔ کسی کو گرمی تو کسی کو پت جھڑ کا موسم۔
"محبت اپنے محبوب کے لئے اچھا سوچنا، اس کے اچھے نصیب، اچھی دنیا اور اچھی آخرت کے لئے دعاگو رہنے کا نام ہے”
اے میرے اللہ‎ اگر اسے کوئی مجھ سے زیادہ خوش رکھ سکتا ہے یا اس کے لئے بہتر ہے تو ہمارے لئے بہتری کا معاملہ فرما۔ اور اگر ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے باعث سکون اور نجات ہیں تو ہمارے لئے راستے اسان کردے تا کہ ہم اپنا آدھا دین پورا کرلیں مطلب نکاح کرلیں۔۔۔۔
کوئی بھی سچا محب یہ نہیں چاہے گا کہ اس کی وجہ سے اس کے محبوب کو رسوائی ہو۔ میرے نزدیک یہی محبت ہے۔ اس کے علاوہ کچھ روز پہلے جب میں اپنی  رہائش کے قریب واک کرتے ہوءے کافی مصروف جگہ سے گزرا تو میری نظر ایک لڑکے اور لڑکی پر غیر دانستہ طور پر پڑی۔ وه دونوں سیگریٹ نوش فرما رہے تھے۔ اسی وقت میرے ذہن میں خیال آیا کہ، کیا یہ محبت ہے؟ یہ دونوں تو ایک دوسرے کاجانتے بوجھتے ہوئے نقصان کر رہے ہیں، بہرحال میں تو جس رفتار سے جا رہا تھا، اسی رفتار سے گزرگیا۔

میرے دوست محبت کسی اور چڑیا کا نام ہے جو مجاز سے حقیقی تک کا سفر طے کرواتی ہے۔
نوٹ : اس میں ایک ایک لفظ میری ذاتی رائے ہے کوئی اتفاق بھی کرسکتا ہے کوئی غلط بھی کہہ سکتا ہے۔
بس جو میرے ہاتھ لکھتے گئے سو لکھتا چلا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔