لاہور کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک ختم
لاہور کے 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔تفصِلات کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آکسیجن پلانٹ اور بیک اپ سلنڈرز کو بھی بھروایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں 16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے ۔ گنگارام اسپتال میں 30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے جبکہ شیخ زاہد اسپتال میں 50 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے۔جبکہ جنرل اسپتال میں 30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے۔ میو اسپتال میں 19 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے اور جناح اسپتال میں 17 گھنٹے کا آکسیجن بیک اپ موجود ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 304 مریض سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور زیر علاج مریضوں میں سے 262 انتہائی تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔