پاکستان نے بھارت کو بھی کورونا سے متعلو کیٹیگری سی میں شامل کردیا

اسلام آباد: کورونا وائرس کی تیسری لہرکے پیش نظر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دیگر ممالک کے بعد اب بھارت کو بھی کیٹیگری سی میں شامل کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے سفری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک میں بھارت، جنوبی افریقا، برازیل، زمبابوے، کینیا، تنزانیہ، رونڈا اور موزمبیق سمیت 23 ممالک شامل ہیں جب کہ کیٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز وطن واپس نہیں آسکیں گے۔

نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔

کیٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان، سعودی عرب، سنگاپوراورسری لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کیٹیگری بی ممالک کے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔