وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے نوٹیفکیشن کی منظوری کا امکان ہے۔
اج کے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ کونسل گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم، 18 ویں ترمیم کے بعد ہایٗر ایجوکیشن کے معاملات اور ایل این جی کی درآمد سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔