زلمی فیملی کا حصہ ہونے پر فخر ہے، حلیمہ سلطان کا اردو میں پیغام

ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے اور ٹیم کا ساتھ دینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے دو روز قبل ترک اداکارہ کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔ اورگزشتہ روز زلمی کا آفیشل ترانہ ’’کنگڈم‘‘ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ اسرا بلگیچ بھی پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔گانے کی ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا باقائدہ اعلان کیا۔انہوں نے اردو میں لکھا ’’اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کاساتھ دوں گی۔‘‘ یہی پیغام انہوں نے انگریزی میں بھی لکھا۔ اور اس کے ساتھ زلمی کنگڈم، ماہرہ اسرا ہانیہ اور یلو اسٹروم کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔اسرا کی اس پوسٹ پر پاکستانی سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔