شہریوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

شہریوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرد ہوتے ہی سوئی نادرن گیس کمپنی شہریوں کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے،اکثر علاقوں میں سوئی گیس نہیں آرہی،جن علاقوں میں گیس آ بھی رہی ہے اسکا پریشر اتنا کم ہے کہ کھانا نہیں بنایا جاسکتا،مہنگی گیس خریدنے کے باوجود شہریوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔مطالبہ ہے کہ شہریوں کو فوری طور پر بلاتعطل سوئی گیس فراہم کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔