آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت چھ جنوری تک ملتوی
احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت چھ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔ وکیل صفائی جمشید ملک نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیاں ہیں، ارجنٹ میٹر ہو یا اولڈ میٹر ہے تو سماعت کی جا سکتی ہے۔وکیل صفائی نے مزید کہا کہ آپ آڈر کر دیں کہ یہ نوٹیفکیشن کے بائونڈ نہیں۔ اس موقع پر جج سید اصغر علی نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ ملزمان کی حاضریاں لگا کر سماعت ملتوی کر دیتی ہے۔ عدالت نے کہاکہ ملزمان کی حاضریاں لگا لیں جو غیر حاضر ہیں ان کے نوٹس جاری کر دیں،نیب کے گواہ صائب اختر سہیل اور ذوالفقار علی گوپانگ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے نیب کے گواہوں کو ائندہ سماعت پر طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔