پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 دسمبر کو ہوگا،اراکین کے مستعفی ہونے کے معاملے پر فیصلہ کیا جائیگا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ے مطابق پی ڈی ایم 8 دسمبر کو اسمبلیوں سے استعفوں اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے لیے (اسلام آباد کی جانب) لانگ مارچ کے بارے میں اپنی حکمت عملی تیار کرے گی۔تفصِلات کے مطابق اپوزیشن کے 11 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آٹھ دسمبر منگل کو ہوگا جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر فیصلہ کیا جائیگا اور لانگ مارچ کو حتمی شکل دی جائے گی ،اس اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے شرکت کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔