کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 5کروڑ 17 لاکھ روپے جاری
وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں مختلف ڈویژن کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کیفنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ اسی طرح سرمایہ کاری بورڈ کے لئے 4 کروڑ روپے ، فارن افیئر ڈیژن کے لئے 51 لاکھ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 14 کروڑ14 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 15 کروڑ 54 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔