کراچی کراچی میں گرم اور خشک موسم، پارہ 36 سے 38 ڈگری، نومبر تک بارش کا امکان نہیں

کراچی میں منگل اور بدھ کو دن کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کی پیشگوئی ہے جو پیر کے 37 سے 39 ڈگری کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری اور ہوا میں نمی تقریباً 29 فیصد رہی۔ یکم نومبر تک ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا اور سندھ میں بارش کا امکان نہیں۔
گرمی کی لہر کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم شہریوں کو پانی زیادہ پینے اور دوپہر میں دھوپ سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/karachi-weather-36-38-dry-till-november/






