اورنج لائن ٹرین کے بعد لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں چلے گی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی۔تفصِلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس مِیں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری اور اہم فیصلہ کیے گیے۔ساتھ ہی الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔ دوسری جانب اجلاس میں پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز اور سب انسپکٹرزاور سارجنٹس کی بھرتی کی منظوری دی گئی جبکہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ اسٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔تاہم لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پرالیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے۔ دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیگر شہروں میں بھی کم کرایوں والی ٹرانسپورٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔