24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 650 کورونا کیسز رپورٹ
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 650 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کی وجہ سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 ہو گئی ہے جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے،دوسری جانب 972 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 464 کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔تفصِلات کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہے۔