10 گرام چرس پینے کی اجازت دی جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

پاکستان میں 10 گرام چرس پینے کی اجازت دی جائے، شہری عدالت پہنچ گیا۔ درخواست میں وزارت قانون، وفاق اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان میں صرف 10 گرام چرس پینے کی اجازت دے دی جائے، کیوں کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اس سے ملک کی آمدن بڑھے گی اور پاکستان کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ جس کے جواب میں عدالت نے شہری کی درخواست نا صرف مسترد کردی بلکہ عدالت کی طرف سے درخواست گزار پر اظہار برہمی بھی کیا گیا، اس موقع پر اپنے ریمارکس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں، آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کردیں، آپ کو چرس پینا ہے تو ان ممالک چلے جائیں ، لیکن یہاں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کی کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔