صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب

تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔سی ای او ایجوکیشن کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات کورونا کا شکار ہوئی ہیں۔ کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد کالج کو 7 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ہیں۔علی حیدر ڈوگر، گرلز ایم سی ہائی اسکول کی 5 طالبات بھی کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد اسکول کو 5 روز کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔تفصِلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں تعلیمی ادروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو ہو گی۔تاہم اجلاس میں آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔