24 گھنٹوں میں کورونا کے 773 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 773 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا سے مزید 6 اموات سامنے آئی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 365 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 440 ہوگئی جبکہ فعال کورونا کیسز میں سے 576 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔