عمیر جسوال اور ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال گزشتہ رات شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب کراچی میں انجام پائی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔عمیر جسوال نے نکاح کی تصویر پوسٹ کیں اور الحمد للہ لکھا ، اداکارہ نے بھی انسٹاگرام پر الحمد للہ لکھ کر وہی تصویر شیئر کی جو ان کے شوہر نے شیئر کی۔

View this post on Instagram

Alhamdullilah ?

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on

https://www.instagram.com/p/CGks6wJHXBu/?utm_source=ig_embed

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ مشہور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، دونوں کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو بھی حیران کردیا تھا۔تاہم اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی کہ وہ شادی کریں گے یا نہیں

۔دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کے اعلان پر نہ صرف مداحوں نے مبارک باد دی بلکہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے فنکاروں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گلوکار عمیر جسوال کے بھائی یاسر اور عذیر نے بھائی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں ۔

خیال رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جب کہ گلوکار عمیر جسوال نے کوک اسٹوڈیو کے گانے ’سمی میری وار‘ سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔