بلوچستان،کورونا فعال کیسز ایک فیصد رہ گئے

بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز صرف ایک فیصد رہ گئے ، محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 29 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 2 روز میں41 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں فعال کیسز تعداد 217 ہے جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15480 اور مصدقہ اموات کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے587 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 15480ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز تعداد 217 ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا بلوچستان میں کورونا سے مصدقہ اموات کی تعداد 146 ہے اور کورونا میں مبتلا15117مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔