پلوچستان، اسکول اور کالجز دوبارہ بند نہیں ہوں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے لیے آج سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ہدایات کے تحت بلوچستان میں مڈل اسکول کھل گئے۔جبکہ 30 ستمبر سے پرائمری سیکشن کھولے جائیں گے، وزارت تعلیم نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے پر زور دیا ہے۔ ساتھ ہی بلوچستان حکومت نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق پالیسی تبدیل کرلی جس کے تحت اب اسکولز اور کالجز دوبارہ بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کورونا کیسز سامنے آنے پر ادارہ بند کرنے کے بجائے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کیا جائے گا اور تعلیمی سرگرمیاں بحال رہیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔