سردیوں میں گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سردیوں میں بڑے پیمانے پر گیس قلت کے خدشےکا اظہار کردیا۔سوئی سدرن کے اعلامیے کے مطابق موسم سرمامیں 30 کروڑ مکعب فٹ یا 25 فیصد تک گیس کی قلت ہوگی اور حالت مزید پیچیدہ ہوں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کاکہنا ہےکہ کے الیکٹرک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کا 150 ایم ایم سی ایف ڈی شارٹ فال ہے، شارٹ فال ہونے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں گیس کی قلت کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا ہے اورصنعتی علاقوں میں پیداواری عمل بری طرح متاثر ہے۔