پنجاب، بارش کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے
پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ موسلادھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحی معطل رہی۔جہلم شہر اور گردونواح میں ہونے والی بارشوں نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور چند گھنٹوں کی بارش سے شہر بھر کی تمام شاہراہیں نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے جہاں والٹن روڈ، بادامی باغ، گلبرگ اور مال روڈ کے علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے جب کہ پانی کے نکاسی کے لیے واسا کا عملہ مصروف عمل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واسا اور انتظامیہ نکاس آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاس آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے