بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر
صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد صرف 8 فیصد رہ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق صوبائی محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے 88 مریض صحتیاب ہوگئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 12 ہزار 370 میں 11 ہزار 241 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے شکار مریضوں میں شرح اموات صرف 1 فیصد رہ گئے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 11 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 201 ہوچکی ہے