ٹرمپ نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں، ٹیلر سوئفٹ

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے نشتر برسائے ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بے کار صدر ہیں جن کا کوئی اثر نہیں، انہوں نے وبائی صورتحال میں بحران کو مزید سنگین کیا ہے۔امریکی گلوکارہ نے پوسٹل سروس میں تبدیلی کرنے اور ان کے اوقات کار کرکے کلیشن باکس کو ہٹانے پر ٹرمپ کو تنقید کی زد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنے ہی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ہیں۔امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات و پوسٹل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکی آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کو بطور پر سربراہ مملکت نہیں دیکھنا چاہتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔