لاہور، سیوریج میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے اسٹول ٹیسٹنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈسپوزل پمپس کے سیمپلز میں70سے 80 فیصد کورونا وائرس پایا گیا۔ڈاکٹرطاہریعقوب کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل پمپس سے سیمپل لئے گئے تھے لاہور میں بہت سی جگہوں پر کورونا ہاٹ اسپاٹ موجود ہیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے آبادی کے لحاظ سے کم ٹیسٹ کیے گئے، اسمارٹ لاک ڈاون میں لوگوں کو علاقے بند کرنے پر تحفظات ہیں۔ لاہور کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لے کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا،پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی واسا سے مل کر سائنٹفک اسٹڈی کرنے جا رہی ہے، پنجاب حکومت کو بھی سائنٹفک اسٹڈی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔