پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی قرض کی منظوری کورونا وائرس سے متاثر معیشت کی بحالی کے لیے دی گئی ہے۔ قرضہ حکومت پاکستان کو رائز پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا، نئے قرضے کی منظوری کے بعد اے آئی آئی بی کی مجموعی معاونت 75 کروڑ ڈالرز ہوجائے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق لاک ڈاؤن سے فیکٹروں اور کاروباروی طبقے کا کیش فلو متاثر ہوا، یہی صورتحال جاری رہی تو کمپنیوں کا دیوالیہ نکل سکتا ہے، کمپنیاں دیوالیہ ہونے سے بینکوں کی آمدنی متاثر ہوگی جبکہ کاروبار بند ہونے سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح اور بجٹ متاثر ہوگا