Skip to content
اتوار, 29 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

کمشنر کراچی سے اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم کا اتوار کی ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں
کمشنر کراچی سے اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم کا اتوار کی ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے ریلی کی اجازت نہ ملنے کے بعد کل ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر کراچی نے ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا، کمشنر آفس کے مطابق پولیس حکام نے مزار قائد سمیت شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی، پولیس حکام کی سفارشات کی روشنی میں ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کمشنر آفس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی سے متعلق نئی تجویز جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے، جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، ٹکراؤ کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اجازت نہ ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے کل ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، حتمی فیصلے کا اعلان آج بہادرآباد پر ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/mqm-decides-to-cancel-sundays-rally-after-failing-to-obtain-permission-from-the-karachi-commissioner/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

266 خبریں