Skip to content
اتوار, 29 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، بیٹا زیرِ حراست

شیئر کریں
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، بیٹا زیرِ حراست

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیل کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر پر موجود مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ڈی اے نے 4 صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کردیا، سی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق گھر کے مالک امان اللہ کی رہائشی پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں جب کہ ان کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی منسوخ ہوچکا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق امان اللہ کو 26 نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم ان کے پیش نہ ہونے پر گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی ڈی اے کے مطابق سیکٹر جی سکس فور، اسٹریٹ نمبر 83، مکان نمبر7 کی ملکیت کی تبدیلی فوری منسوخ کردی گئی، اسپیشل برانچ کی 22 نومبر 2026 کی رپورٹ کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

سی ڈی اے کے مطابق امان اللہ کا شناختی کارڈ والدین کے شناختی کارڈز کی بنیاد پر جاری ہوا تھا، خاندانی ریکارڈ میں تضاد پر نادرا نے امان اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا تھا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 25 نومبر کو سی ڈی اے کو معاملے سے آگاہ کیا۔

سی ڈی اے نے 25 نومبر کو امان اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، امان اللہ کو 26 نومبر کو ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کے سامنے پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی، امان اللہ 26 نومبر کو ممبر اسٹیٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

سی ڈی اے نے دستیاب سرکاری ریکارڈ اور نادرا کی تصدیقی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا، غیر ملکی شہریوں کے پاکستان میں جائیداد حاصل کرنے پر بھی قانونی پابندی کا حوالہ دیا گیا، غیر ملکی شہری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر پاکستان میں زمین یا جائیداد حاصل نہیں کرسکتا۔ سی ڈی اے نے امان اللہ کے نام جائیداد کی تبدیلی ملکیت فوری طور پر منسوخ کردی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/maulana-fazlur-rehmans-residence-sealed-in-islamabad-son-detained/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

266 خبریں