کراچی کراچی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک فور میں زیرتعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ 4 زخمی افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا، زخمیوں کی شناخت نادر حسین، شوکت علی، احمد کے نام سے ہوئی، ایک زخمی کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک زخمی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکی اطلاع ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 منزلہ عمارت گرنے سے قبل ہلنا شروع ہوگئی تھی، ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی فنشنگ ہورہی تھی جب کہ عمارت میں کوئی بھی رہائش پذیر نہیں تھا۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/one-person-killed-four-injured-as-upper-floors-of-an-under-construction-building-collapse-in-karachi/






