24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 624 نئے کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 624 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔ تفصِلات کے مطابق ملک میں کقرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 528 ہے جبکہ کقرونا وائرس کے 3 لاکھ 1 ہزار 288 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 761 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 88 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔