24 گھنٹوں کے دوران 825 کورونا کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 825 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصِلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہو گئی ہے۔جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 759 ہو گئی ہے،ساتھ ہی 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے 11 ہزار 627 مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 374 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 814 ہوگئی۔