24 گھنٹے میں ملک میں 798 افراد میں کورونا کی تصدیق

24 گھنٹے میں ملک میں 798 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 444 تک پہنچ گئی۔ کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 7 ہزار 831 ہے،ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 94 ہزار 740 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں اب تک 3 لاکھ9 ہزار 15 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 37 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔