24 گھنٹوں میں ملک میں 752 کورونا کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 752 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 9 مریضوں نے دم توڑا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے کُل اموات 6 ہزار 408 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہے، اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 683 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تفصِلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 33 ہزار 865 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔