20 ہزار گھروں کی تعمیر، وزیراعظم نے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے20 ہزار گھروں کی تعمیر کے7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اسلام آباد میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 20ہزار گھروں کا سنگ بنیاد صرف شروعات ہے، کوئی بھی کام کرنا ہو اس کا پہلا قدم اٹھانا مشکل ہوتا ہے،
شوکت خانم اسپتال جب بنانا شروع کیا تو میرے 5 سال بہت مشکل گزرے اور 20 ہزار گھروں کے منصوبے کا پہلاقدم اٹھانے کے لیے ڈیڑھ سال لگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں باتیں سنیں کہ کہاں ہے نیا پاکستان؟ کہاں ہیں 50لاکھ گھر؟ 50 لاکھ گھرپرائیویٹ سیکٹر کو بنانےتھے،حکومت صرف مدد کرتی، امریکا میں 80 فیصد گھر بینکوں کے قرضے سے بنتے ہیں اور پاکستان میں ایک اعشاریہ سے بھی کم بینک گھروں کے لیے قرضےدیتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل وقت سے گزر گئے ہیں، 2019 سب سے مشکل وقت تھا، عمران خان
وزیراعظم نے کہا کہ بڑےبڑے لوگ ہاؤسنگ اسکیمز بنالیتے ہیں مگر غریب نہیں بناسکتا، تنخواہ دار طبقے کے پاس گھر بنانے کے لیے پیسے ہی نہیں، حکومت شعبہ تعمیر کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، شعبہ تعمیرات سے40 صنعتیں چلیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار بتا رہے ہیں مہنگائی اب نیچےجارہی ہے، اس سےشرح سود میں بھی کمی ہوگی