وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ الحمد للہ منفی آیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر کو اسد عمر کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔