گندم کی فی من امدادی قیمت میں آج اضافہ کیا جائے گا۔
ملک میں گندم کی فی من امدادی قیمت میں آج اضافہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوگا جس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر کا جائزہ لیا جائے گا، گندم کی فی من امدادی قیمت میں اضافے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ذرایع کے مطابق گندم کی فی من امدادی قیمت میں 345 روپے تک اضافے کا امکان ہے، جس سے فی من قیمت 14 سو روپے سے بڑھ کر 17 سو 45 ہو جائے گی۔