گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ،ایس ایس جی سی

سوئی سدرن گیس کمپنی بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی، گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی میں گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرایع کے مطابق فیصلے سے براہ راست 2 ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔جبکہ بحران کے باعث ملازمین کی ترقیاں بھی 3 سال کے لیے روک دی گئیں، ہر سال میرٹ اور کارکردگی بونس بھی 3 سال کے لیے روک دیے گئے۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک کے 114 ارب سمیت ایس ایس جی سی کے اربوں کے بل واجب الادا ہیں۔