کے الیکٹرک نے پوری رات شہر کی بجلی بند رکھی

کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر ایک بار پھر سء شہریوں کی زندگی اجیرن کردی گزشتہ پوری رات شہری اندھیرے اور شدید گرمی میں کاٹنے پر مجبور ہوگئے۔گرمی کے ستائے شہری کے الیکٹرک سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن کے الیکٹرک کے شکایتی مرکز سے حسب معمول کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شہر کا بیشتر حصہ گزشتہ شب تاریکی میں ڈوبا رہا۔ گڈاپ، کاٹھور، کاظم آباد، ماڈل کالونی، احسن آباد، گلشن معمار، ایف بی ایریا، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، سرسید ٹاؤن، ملیر، لانڈھی، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے مختلف بلاک میں بجلی بند رہی۔گزشتہ شب کے علاوہ بھی کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچا دیا ہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس فراہم کی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔