کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت سے ایک اور ملازم ہلاک
کراچی میں ابرہیم حیدری کے علاقے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کے الیکٹرک کا لائن مین جاں بحق ہوگیا۔کے الیکٹرک کے جاں بحق ہونے والے ملازم کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر24سال ہے۔کے الیکٹرک کے ملازم کو گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند ہونے کا بتایا گیا تھا اور کام کی اجازت دی گئی تھی۔ دیگر عملے نے پورے علاقے کی بجلی بند کی اور پھر ساتھی کو اتارا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لائن مین کو کلیرنس دی گئی کہ لائن کو بند کر دیا گیا ہے اورکام شروع کیا جائے، جیسے ہی ملازم نے لائن کی تبدیلی کا عمل شروع کیا تو زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا اور وہ سیکنڈز میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔