کیپٹن (ر)صفدر کا ہر 18 اکتوبر کو مادر ملت کے مزار پر نعرے لگانے کا اعلان
سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میں ہر سال 18 اکتوبر کو مادر ملت کے مزار پر جاکر نعرے لگاوں گا۔ انھوں نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا مادر ملت زندہ باد، اس میں کیا برائی ہے، مادر ملت اور نواز شریف کا پیغام لے کر چلاہوں، ہر 18 اکتوبرکو مادر ملت کےمزارپر جاکر مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ماں کو استدعا کرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، یہ نالائق مجھے مزاروں کا ادب کیاسکھائیں گے۔ انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پولیس میرے دروازے کو نہیں توڑ سکتی تھی اور ایف آئی آر کٹوانے والا خود قانون کو مطلوب ہے۔