کورونا وائرس, بلوچستان میں مزید 158 کیسز رپورٹ
صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 158 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں 2 روز کے دوران 266 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہزار 765 ہوچکی ہے، گزشتہ 5 روز کے دوران 701 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 13 ہزار 384 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبے میں فعال کیسز صرف 8 فیصد رہ گئے ہیں جن کی تعداد 13 سو 36 ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 145 ہوچکی ہے۔