کورونا مثبت کیسز میں کراچی پہلے نمبر پر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 5.81 فیصد ہوگئی مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 15.77 فیصد ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.10 فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.54 فیصد ہے۔این سی او سی کے جاری کردی رپورٹ کے مطابق مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 15.77 فیصد اور مثبت کیسزکی کم ترین1.41 فیصدشرح گلگت بلتستان میں ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.38 فیصد ، پشاورمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 15.54 فیصد، سوات میں مثبت کورونا کیسزکی شرح2.84 اور ایبٹ آباد میں 7.72فیصد ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.70 فیصد، فیصل آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 2.30، ملتان 0.96 فیصد ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.39 فیصد اور راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.45 فیصد ہے۔اعدادو شمار کے مطابق بلوچستان میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 3.82 فیصد ، کوئٹہ میں مثبت کوروناکیسزکی شرح2.39فیصدہے جبکہ آزادکشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.52 فیصد ، مظفرآبادمیں 7.69 فیصد، میرپورمیں 9.26 فیصد اور گلگت میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 3.03فیصد ہے۔