کورونا سے مزید 55 مریض جان کی بازی ہار گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید55 افراد جان کی بازی ہار گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار123 نئے کیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار824 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا 4 لاکھ64 ہزار950 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔