کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، لاہور میں درجنوں دکانیں سیل

کورونا وائرس کے کیسز میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بے تحاشہ ہوا ہے جبکہ ہلاکتیں بھی بڑھ گئی ہے جس میں بیشتر افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اس کے باوجود صوبائی دارالحکومت کے بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اچھرہ مارکیٹ سمیت کئی بازاروں میں متعدد دکانیں سیل کردیں۔تفصِلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے اچھرہ مارکیٹ میں 27 دکانوں کو سیل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شالیمار میں 28 دکانوں کو سیل کیا اور 46 ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 25 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔