کسی کو حق نہیں کہ غدار کہے،ایاز صادق

سابق اسپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ لاہور میں میرے خلاف بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، کسی کوحق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے،انھوں نے کہا کہ میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز ہیں تاہم کبھی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں نے حکومت کے بارے میں بات کی تھی، حکومت نے بھارت کے ناکام عزائم کو تقویت دینے کی کوشش کی، ہمیں اس حکومت سے شدید اختلافات ہیں، لیکن ہمارے اختلافات سیاسی ہیں، میرے بیان کو قومی سلامتی کے اداروں سے نتھی کرنا دانشمندی نہیں کیوں کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں اور سیاسی اختلافات کے باوجود ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، ہماری سیاسی سوچ مختلف ہو سکتی ہے لیکن پاکستانی قوم یکجا ہے، بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اور ہمیشہ کی طرح ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔