کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،جسکے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس غائب رہتی ہے اور جہاں گیس آتی ہے پریشر اتنا کم آتا ہے کہ کھانا پکانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں،تفصیلات کے مطابق گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، شادمان ٹائون، کورنگی، اورنگی ٹائون،اولڈ سٹی ایریا، سائٹ اور ملیر کے علاقے میں گھریلوصارفین مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔دوسری جانب شہر قائد کے علاقے پنجاب کالونی، گلشن حدید اور شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی اور لوڈشیڈنگ کی شکایات عام ہونے کے باعث امورخانہ داری سے وابسطہ خواتین بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔