کراچی: عمارت منہدم ہونے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی، 36 زخمی۔

کراچی : گولیمار میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے 20 گھنٹے بعد بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

کراچی کے علاقے گولیمار نمبر دو میں واقع تعمیر ہونے والی رہائشی عمارت چھٹی منزل کی چھت پڑنے کے دوران اچانک منہدم ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ابتک 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

عمارت گرنے کے 20 گھنٹے بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ صبح کے وقت جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں اپنی کارروائی میں تیزی لائی ہیں۔
ریسکیو آپریشن کےلیے رینجرز اور پولیس کے جوانوں کی ٹیم بھی پہنچ گئ۔ پولیس اہلکار نے جائے حادثہ پر ہیوی مشینری بھی پہنچادی ہیں ۔
عمارت منہدم ہونے کے بعد اب تک 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، واقعے میں جامعہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرخ عثمان بھی لاپتہ ہیں جو منہدم عمارت سے ملحقہ عمارت میں رہائش پذیر تھے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت دوسال پہلےتعمیر کی گئی تھی،جس میں کئی خاندان آباد تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔