کراچی، ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پابندی امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی ہے، جس سے امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آج صبح ڈبل سواری پر ایک ماہ کی فوری پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا تاہم سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر عائد ہونے والی پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا خِال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے ڈبل سواری پر عائد کی جانے والی پابندی کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔