کراچی،ماسک نہ پہننے والے 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد
کورونا ہھیلاو کی روک تھام کے لیے کراچی انتظامیہ کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے شہر میں میں ماسک نہ پہننے پرشہریوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی گئی۔ ساتھ ہی گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سینٹرل اے بی دھاریجو نے ضلع وسطی کی مختلف مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے اور حکومت سندھ کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار میرج ہالز، دو دوکانوں اور دو ریسٹورنٹس کو سیل اور جرمانے کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا اور ساتھ ہی تمام افراد کو ماسک بھی فراہم کیے گئے۔تفصِلات کے مطابق کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کارروائیوں کو تیزکریں۔
عوامی مقام پر ماسک نہ پہننے پر چار افراد پر فی کس پانچ سو روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔