پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں،فردوس عاشق اعوان
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا ہے ،تاریخ پے تاریخ دینے والوں کااپنا مستقبل تاریک ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دینے کے معاملے پر ڈر چکی ہے اورجوڈر گیاوہ مرگیا۔انہیں علم ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔شہزادہ اورراجکماری کبھی بھی مولانا کے کہنے پر اپنے پاں پر خود کلہاڑی نہیں ماریں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے اب خود مارے مارے پھر رہے ہیں ۔پاکستان سمیت دیگرممالک میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث صورتحال تشویشنا ک ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے، بند گلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔